وہ پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے فیس بک کے زریعے پرستاروں سے موبائل بیلنس منگوانا شروع کر دیا

بدھ 23 مئی 2018 16:40

وہ پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے فیس بک کے زریعے پرستاروں سے موبائل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) اسٹیج اداکارائوں نے فیس بک کے زریعے اپنے پرستاروں سے موبائل بیلنس منگوانا شروع کردیا، زرائع کے مطابق اسٹیج کی بی اور سی کلاس اداکارائوںنے فیس بک کے زریعے اپنے پرستاروں سے موبائل بیلنس منگوانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بی اور سی کلاس اداکارائیں پرستاروں سے فیس بک پر دوستیاں کرتی ہیں جس کے بعد ان سے مختلف موبائل کمپنیز کے موبائل بیلنس منگوانے کی فرمائشیں کرتی ہیں اور بدلے میں پرستاروں کے ساتھ تصاویر بنوانا اور پرفزاء مقام پر جاکرچائے پینے جیسے جھوٹے وعدے بھی کئے جاتے ہیں۔اب تک ان نام نہاد اداکارائوں کے ہاتھوں سینکڑوں پرستا ر موبائل بیلنس کی صورت میں اپنے لاکھوں روپے لٹا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :