ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق طالبہ سبیکا عزیز آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہل کاروں نے سبیکا کی میت کو سلامی دی نماز جنازہ میں گورنر سندھ ‘ و زیر اعلیٰ مراد علی شاہ‘ سعید غنی ‘ مصطفی کمال سمیت سیاسی رہنمائوں و عوام کی شرکت

بدھ مئی 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کو شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔طالبہ کی تدفین کے موقع پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔اس سے قبل سبیکا کی نماز جنازہ یونیورسٹی روڈ پر واقع حکیم سعید گرائونڈ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سمیت سیاسی رہنمائوں اور شہریوں کی بڑی تعداد حکیم سعید گرائونڈ میں موجود تھی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔سبیکا شیخ کی میت ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 708 کے ذریعے آج صبح 4 بجے کے قریب کراچی پہنچی تھی۔۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہل کاروں نے سبیکا کی میت کو سلامی دی۔