ڈوبتی معیشت و سہارا دے کر ملکی سمت درست کی‘ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی حکومت نے نمایاں کام کیا‘ روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے‘ 2025 تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں ہوں گے‘ ترقی کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا روبوٹکس اور آٹو میشن تحقیقی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ڈوبتی معیشت و سہارا دے کر ملکی سمت درست کی‘ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی حکومت نے نمایاں کام کیا‘ روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے‘ 2025 تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں ہوں گے‘ ترقی کے لئے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

بدھ کو ای ایم ای کالج میں روبوٹکس اور آٹو میشن تحقیقی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دس ہزار میگا واٹ بجلی چار سال میں نظام میں شامل کی۔ ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی۔ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی حکومت نے نمایاں کام کیا۔ موٹر ویز سمیت سڑکوں کا جال بچھایا روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وژن 2025 پاکستان کا روڈ مپ ہے وژن 2025 سے پاکستان جلد پہلی 25معیشتوں میں شامل ہوجائے گا ایک وقت تھا میزائل اور ٹیکنک دفاع کی ضمانت تھے۔ آج میزائل اور ٹینک قوموں کے لئے بوجھ ہیں۔ میزائل رکھ کر سوویت یونین خود کو بکھرنے سے نہیں بچا سکا ۔ لگن اورتوانائی ہو تو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہمیں سوچ کی نئی جہتیں دریافت کرنی ہوں گی۔ 2025 تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں ہوں گے جب انسان کا کوئی مشن ہو تو آرام اچھا نہیں لگتا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ کچھ آرام کرلیں ملکی ترقی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں یہ ٹیسٹ میچ کی طرح ہے ترقی کے لئے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔