آزادکشمیرہائیکورٹ میں 5 نئے ججوں نے حلف اٹھالیا‘چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس تبسم آفتاب علوی نے حلف لیا

بدھ مئی 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) آزادکشمیرہائیکورٹ میں 5 نئے ججوں نے حلف اٹھالیا،،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس تبسم آفتاب علوی نے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرہائیکورٹ میں 5 نئے ججوں نے حلف اٹھالیا۔

(جاری ہے)

نئے شامل ہونیوالے ججوں میں راجہ سجادخان،رضاعلی خان، چودھردی منیر‘ سردار اعجاز اور خالد یوسف نے حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس آزادکشمیر ہائیکورٹ جسٹس تبسم آفتاب علوی نے نئے شامل ہونے والے ججوں سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں سینئر ججز ،،وکلا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :