الیکشن کمیشن نے کوہاٹ کے انتخابات میںکامیاب ویلج ناظمین و نائب ناظمین کانوٹیفیکیشن جاری کردیا

بدھ 23 مئی 2018 16:50

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ضلع کوہاٹ کی مختلف ویلج کونسلز میں ہونے والے ناظم اور نائب ناظم کے اِن ہاؤس انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ حبیب الرحمن خٹک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ کے دفتر میں ضلع کوہاٹ کی مختلف ویلج کونسلز میں ناظم اور نائب ناظم کی خالی نشستوں پر اِن ہاؤس انتخابات ہوئے جس میں ویلج کونسل زیارت شیخ اللہ داد سے خیال نور ناظم، ویلج کونسل محسن خیل سے محمد ہارون نائب ناظم اور ویلج کونسل رحمان آباد سے جان بادشاہ ناظم اور اورنگزیب خان نائب ناظم منتخب ہوئے جن کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیا ۔

اِن ہاؤس انتخابات میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیئے ۔نومنتخب ناظمین و نائب ناظمین سے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ/ریٹرننگ آفیسرگل بانو حلف لیں گی۔