جنوبی وزیرستان میں ملزمان کامکان پر ہینڈگرنیڈحملہ، ایک شخص جاں بحق

بدھ مئی 16:50

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، ملزمان نے مکان پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا ، ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقہ سراروغہ میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ملزمان نے مکان پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ستر سالہ محمود خان جاں بحق جبکہ 33 سالہ خاتون نوشبرہ بی بی زوجہ ظہور ،22 سالہ رحیم ولد اعظیم اور 16 سالہ عاشق اللہ ولد ایوب اقوام محسود سکنہ سراروغہ شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیاہے۔وجہ عداوت ذاتی دشمنی بیان کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :