شریفاں بی بی کیس،مرکزی ملزم کوپناہ دینے کے جرم میں سہولت کارگرفتار

بدھ مئی 16:50

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سانحہ گرہ مٹ شریفاں بی بی تشدد کیس کے مفرور مرکزی ملزم کو پناہ دینے کے جرم میں اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے شریفاں بی بی تشد د کیس کے مفرور مرکزی ملزم سجاول کی موجود گی کی اطلاع پر ملزم شاہ جہان ولد محمد رمضان سندیلہ سکنہ گرہ مٹ کے مکان پر چھاپہ مارا لیکن مفرور سجاول وہاں موجود نہیں پایاگیا ۔۔پولیس نے مفرور سجاول کو پناہ دینے کے جرم میں اس کے سہولت کار ملزم شاہ جہان کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :