ڈاکٹر ذکا ء اللہ جنرل منیجر ٹیکنیکل پیسکو ہیڈکواٹرز جبکہ انجینئر شبیراحمد چیف کمرشل آفیسر پیسکو ہیڈکوارٹرتعینات

بدھ 23 مئی 2018 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پیسکو کے ایک اعلامیہ کے مطابق انتظامی امورکومدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ذکا ء اللہ خان کو جنرل منیجر ٹیکنیکل پیسکو ہیڈکواٹرز جبکہ انجینئر شبیراحمد کو چیف کمرشل آفیسر پیسکو ہیڈکوارٹرتعینات کیا گیا ہے جبکہ انجینئر اکبرخان کو چیف انجینئرآپریشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہی․ ان افسران نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج لیکرکام شروع کردیا ہی․ چیف ایگزیکٹیوپیسکو نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایمانداری , محنت اورلگن سے کام کریں گے کیونکہ صارفین کوبہترخدمات کی فراہمی اورپیسکو کو خسارے سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے ․

متعلقہ عنوان :