بائیو میٹرک ویریفکیشن سے گاڑیاں ٹرانسفر ہونے کا آغاز 15 جولائی سے ہو گا، اس کے بعد پرانا ٹرانسفر لیٹر قابل قبول نہ ہوگا، ایکسائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ

بدھ 23 مئی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ایکسائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے ایسے تمام گاڑی مالکان جن کی گاڑیاں ایکسائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سے رجسٹرڈ شدہ ہیں، کو خبردار کیا ہے کہ محکمہ 15 جولائی 2018ء سے بائیو میٹرک ویریفکیشن کے ذریعے گاڑیاں ٹرانسفر ہونے کا آغاز ہو رہا ہے جس کے تحت فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کا موجود ہونا ضروری ہو گا۔

(جاری ہے)

لہٰذا تمام گاڑی مالکان جو اوپن یا پرانے ٹرانسفر لیٹر پر گاڑیاں چلا رہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک گاڑی اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی، کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اسلام آباد کے دفتر سے رجوع کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرائیں۔ 15جولائی 2018ء کے بعد پرانا ٹرانسفر لیٹر قابل قبول نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :