غیر معیاری اشیا ء کی فروخت کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر

بدھ مئی 17:29

عارفوالہ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی یقینی فراہمی ممکن بنائی جائے، منافع خوری اور غیر معیاری اشیا ء کی فروخت کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، سستے رمضان بازار کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن عوام کو رمضان المبارک میں سستی اشیائے خورونوش کی فروخت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ،خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھو ں نمٹا جائے گا ،اس موقع پر ڈی پی او اسماعیل الرحمان اکھاڑک بھی موجودتھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :