چور مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیورات اور مویشی لے اڑے

بدھ 23 مئی 2018 17:29

عارفوالہ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) چور مختلف وارداتوں میں لاکھو ں کی نقدی ،طلائی زیورات اور مویشی لے اڑے ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں موضع کوریہ میں زاکر شاہ کے گھر سے تین نامعلوم افراد کمرے کی چھت پھاڑ کر نقدی ،طلائی وچاندی زیورات کل مالیت1025000 روپے چراکر لے گئے اور وارڈ نمبر11 میں عبدالسلام کے گھر سے عمران ،رمضان نے دو کس ساتھیوں سے ملکر نقدی ،دس تولہ چاندی زیورات اور سامان کل مالیت 121500روپے چوری کرلی جبکہ نواحی گائوں جیونشاہ میں زمیندار سید قمرالزمان شاہ کے احاطہ مویشیاںسے 4افراد دوعدد بھینسیں مالیت 230000روپے چور لے اڑے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :