محکمہ زراعت پنجاب اور پریسیژن ایگریکلچر فار ڈویلپمنٹ بوسٹن کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

سمارٹ فون کے ذریعے موسمی پیش گوئی اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کسانوں کو فراہم کی جائیں گی

بدھ 23 مئی 2018 17:29

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب اور پریسیژن ایگریکلچر فار ڈویلپمنٹ (پیڈ)بوسٹن کے مابین ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے ۔ اس موقع پر ظفر یاب حیدر ، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) نے بتایا کہ کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے موسمی پیش گوئی اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی جس کو بروئے کار لاتے ہوئے کاشتکار اپنی فصلات کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت حکومت پنجاب امریکی ادارہ پیڈ کے تعاون سے کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے آگہی فراہم کرنے کی غرض سے تحقیق کرے گا اور کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی بہتر پیداوار کے متعلق معلومات فراہمی کی جائیں گی۔اانہوں نے مزید کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا ہوگا تاکہ عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلات کی پیداوار بین الاقوامی معیار کے مطابق حاصل کی جا سکے۔