پنجاب بھرمیں768ٹریفک حادثات،07 افراد جاںبحق،872 زخمی

بدھ 23 مئی 2018 17:29

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی768مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں492 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں373 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں07 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 399 ڈرائیوز، 20 کم عمرڈرائیورز، 134مسافراور473 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت231 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد71حادثات میں86 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان65 حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل872 متاثرین میں719 مرد اور153خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوںمیں134افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور499 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 239 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں624 موٹر سائیکلز،101آٹو رکشے،62 موٹر کاریں،6 مسافر بسیں، 35 وین، 36 ٹرک اور88 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔