Live Updates

مسلم لیگ(ن) دوبارہ اقتدار میں آکر وژن 2025ء کو آگے بڑھائیگی ، میاں عثمان

بدھ 23 مئی 2018 17:30

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ عوام خیبر پختوانخوا کو تباہ حالی کے دہانے پر پہنچانے والی پی ٹی آئی کے ہاتھوں ملک کی باگ ڈور نہیں دیں گے ، مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آکر وژن 2025ء کو کامیابی سے آگے بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا زمینی حقائق کے مطابق کوئی ہوم ورک نہیں اور اس کی جانب سے پیش کیا جانے والا ایجنڈا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ انفراسٹر اکچر کے بغیر کسی ملک کی ترقی ممکن ہے اورنہ ہی بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے، انفراسٹر اکچر اور گروتھ کی وجہ سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح باقی صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے جس سے نا صرف پنجاب بلکہ پورے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف دور اندیش لیڈر ہیں اسی لئے پنجاب میں سی پیک کے تناظر میں استعداد بڑھانے کے متعدد منصوبو ں پر کام ہو رہا ہے ، پی ٹی آئی آئند ہ حکومت بنانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے بلکہ انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے پر عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات