مسلم لیگ(ن) کا ویژن عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہے،نگہت شیخ

بدھ مئی 17:30

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ویژن عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعرے اور دعوے کرنے کا وقت گزر چکا ہے،،چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والے عقل کے اندھے ہیں،،جمہوریت میں حکومت صرف ووٹ کی طاقت سے آتی ہے،مسلم لیگ(ن) نے جب بھی حکومت بنائی دو تہائی اکثریت سے زائد سیٹوں سے اقتدار میں آئی،ہمیں آمریت کی پیداوار کا طعنہ دینے والے خود ایمپائر کے اشاروں پر چلتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے، نواز شریف نے چار سالوں میں پاکستان کو دنیا بھر میں نئی پہچان اور عزت دی ہے۔