ڈی سی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بارے اہم اجلاس، مہم بارے تفصیلی بریفننگ

بدھ مئی 17:30

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال ہوا، اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے بتایا کہ انسداد ڈینگی پر مامور ٹیمیں شہر بھر میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر کے ہاٹ سپاٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور جہاںکہیں ضرورت ہو تو سپرے کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت اس سال انسداد ڈینگی مہم کی کامیابیاں نمایاںہیں اور افسران و ملازمین کی کاوشوںکے سبب ڈینگی کو شکست دی جا چکی ہے، انہوں نے انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کو ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس کی مزید ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :