محمدیہ پرائمری سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان کادورہ

بدھ 23 مئی 2018 17:30

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) محمدیہ پرائمری سکول آف سائنسز‘ فرخ آباد‘ بارہ دری روڈ‘شاہدرہ کے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور المدینہ ایجوکیشن سکول سسٹم‘ نواز موڑ باگڑیاںکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طالبات‘ والٹن روڈ‘جامعہ قادریہ فیض القرآن‘ باغبانپورہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 259تھی۔

متعلقہ عنوان :