انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے پیغام پاکستان درست سمت قدم ہے ‘طاہر محمود اشرفی

بدھ 23 مئی 2018 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے پیغام پاکستان درست سمت قدم ہے ، تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی مذمت کی ہے ، پاکستان علماء کونسل پیغام پاکستان کو قانونی شکل دینے کیلئے ہر سطح پر مشاورت کا سلسلہ شروع کرے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور اعتدال کا دین ہے اور اسلام غیر مسلموں کے حقوق کا اسلامی ریاست میں محافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1990 ء سے شروع ہونے والا دہشت گردی کا سلسلہ مسلم اور غیر مسلم ممالک کی بقاء اور امن کیلئے خطرہ بنتا چلا جا رہا ہے اور انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا واحد حل علماء ، مفکرین اور دانشوروں کا اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عوام الناس اور نوجوان نسل تک پہنچانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :