سوڈان ،خرطوم کے ایک محلے میں امریکی سفارتی اہل کاروں اور میرینز کا افطار

امریکی سفارت کار مختلف علاقوں میں جا کر روزہ داروں سے ملتے ،بچوں اور نوجوانوں میں تحفے تقسیم کرتے ہیں

بدھ 23 مئی 2018 17:43

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سوڈان میں امریکی سفارت خانے کے سیاسی اور اقتصادی مشیر بین والس نے دارالحکومت خرطوم کے ایک محلّے میں مقامی آبادی کے ساتھ رمضان کے دسترخوان پر بیٹھ کر افطار میں شرکت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے نے کئی برسوں سے رمضان سفارت کاری کا آغاز کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران امریکی سفارت کار خرطوم کے جنوب میں الگ تھلگ واقع سفارت خانے کی عمارت سے نکل کر لوگوں کے ساتھ براہ راست شکل میں گھل مل جاتے ہیں۔

خرطوم میں امریکی سفارت خانہ سوشل میڈیا پر دوستوں کی دعوت قبول کرتا ہے اور سفارت کار ان کے علاقوں میں جا کر ملاقات کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں میں تحفے تقسیم کرتے ہیں۔ ان تحائف میں شہری حقوق کے دفاع کے علم بردار مارٹن لوتھر کنگ، پہلی امریکی خاتون ڈاکٹر الزبتھ بلیک ول کے معلق تصویری کہانیوں کے علاوہ امریکی آئین کی کاپیاں اور امریکی انتخابات کے طریقہ کار سے متعلق کتابچے شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :