سعودی فرماں روا اور ولی عہد کا ٹیلی فون ، فلسطینی صدر کی خیرت دریافت کی،جلد صحتیابی کی دعا

بدھ 23 مئی 2018 17:43

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت و عافیت کی دعا کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی صدر نے نیک تمناؤں اور دعاء صحت کے اظہار پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور سعودی فرماں روا کی صحت اور عافیت کے حوالے سے اپنی آرزوؤں کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ٹیلیفون پر فلسطینی صدر محمد عباس سے ان کی خیریت اور صحت کے حوالے سے گفتگو کی۔ محمود عباس نے نیک اور برادرانہ جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔