ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا وزرا ء کی تنخواہوں میں دس فیصد کٹوتی کا اعلان

لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش کے لیے کام کرنے والی امریکی کمپنی کو خداحافظ کہہ دیں گے،کابینہ اجلاس سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 17:43

کولالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ کابینہ میں شامل وزیروں کی تنخواہوں میں دس فیصد تک کمی کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ ملک کے ڈھائی سو ارب سے زائد کے قرضوں کو بھی کم کرنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے قبل شروع کیے جانے والے مہنگے منصوبوں میں کمی کے بارے میں بہت جلد فیصلہ کر لیں گے۔ان منصوبوں میں سنگاپور اور کوالالمپور کے درمیان تیز رفتار ریل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ مہاتیر محمد نے بدھ کو نو منتخب کابینہ کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چار سال قبل ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ ہونے والے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام کرنے والی امریکی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے کو دیکھ رہے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اسے ختم کر دیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس تلاش کے کام کی تفصیلات اور اس کی ضرورت جاننا چاہتے ہیں اور اگر ہمیں لگا کہ یہ ضروری نہیں تو ہم اس معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :