برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن کی شادی کے بعد پہلی عوامی مصروفیت

عوام کی طرف سے برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن کی جوڑی کا خوب استقبال کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 مئی 2018 17:27

برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن کی شادی کے بعد پہلی عوامی مصروفیت
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مئی 2018) برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن کے جوڑے نے پوری دنیا بھر میں سب کے دل جیت لیے ہیں۔برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن کے جوڑے کی شادی کے بعد پہلی عوامی مصروفیت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے برطانوی شہزادے ہیری اورپرنسسز آف سسیکس میگھن نے شادی کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریب میں شرکت کی ہے۔

جس میں برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن نے ایک پارٹی میں شرکت کی ہے۔اس موقع پر برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کی جوڑی بہت دلکش دکھائی دے رہی تھی۔ بکھنگم میں پرنس چالس کی اعزاز میں دی گئی گارڈن پارٹی میں پرنس چارلس کمیلا کے ساتھ نیا شادی شدہ جوڑا بھی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچا جن کا عوام نے بھرپور استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اور اس جوڑے کے لباس کو بھی بہت پسند کیا۔

آف وائٹ رنگ کے ڈریس میں شاہی کیپ کے ساتھ میگھن بہت دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔اور اس موقع پر وہ دیگر شاہی خاندان کے افراد سے بھی بہت گھل مل گئی تھیں۔برطانوی شہزادے کی اہلیہ میگھن کے ا س خوبصورت انداز کو بہت ستایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہشہزادہ ہیری اور امریکی اداکاری میگھن مارکلے کی شادی 19 مئی بروز ہفتے کو ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا عہد کیا۔

شادی کی تقریب معروف اور تاریخی ونڈسر کاسل میں منعقد کی گئی جس میں 600 افراد نے شرکت کی ۔شاہی شادی کی اس تقریب کو دنیا بھر کے ٹی وی چینلز نے براہ راست دکھایا تھا۔سوشل میڈیا پر یہ شاہی شادی ٹاپ ٹرینڈ رہی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے طلاق یافتہ ، ذات سے باہر ، اور ایک اداکارہ سے شادی کرنے پر شہزادہ ہیری کو خوب سراہا۔ بالخصوص پاکستان میں اس شادی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے رشتہ کروانے والی خواتین سمیت دیگر خواتین کو بھی ایک سبق دیا گیا کہ شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود ایک طلاق یافتہ اور عمر میں بڑی خاتون سے شادی کی ،کیونکہ طلاق یافتہ ہونا میگھن مارکلے کی غلطی نہیں ہے، ہیری نے میگھن کی سیرت سے پیار کیا اور انہیں اپنی شہزادی بنا لیا جو کہ قابل ستائش ہے۔