الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے لیے پولنگ سکیم کا مسودہ جاری کر دیا

بدھ 23 مئی 2018 17:52

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے لیے پولنگ سکیم کا مسودہ جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے لیے پولنگ سکیم کا مسودہ جاری کر دیا، حتمی پولنگ سکیم 22 جون کو جاری کی جائے گی، پولنگ سکیم میں ووٹرز کی تعداد اور پولنگ سٹیشن کی تفصیلات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پولنگ سکیم میں شماریاتی بلاک کوڈ کی تفصیلات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔