کراچی، لیگ (ن) کے علاقائی صدر کو کو رینجرز کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بدھ 23 مئی 2018 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے علاقائی صدر کو کو رینجرز کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے علاقائی صدر کو کو رینجرز کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں رینجرز کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔

(جاری ہے)

جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان رینجرز نے کراچی میں قربانیاں دیں اور شہرکا امن بحال کیا کراچی کا امن بحال کرنے پررینجرز کی خدمات کوعوام او دیگرادارے بھی سراہتے ہیں من گھڑت اوربے بنیاد الزامات رینجرز کی ساکھ متاثرکرنے کے لیے لگائے گئے ہیں کسی بھی شہری کورینجرز کی جانب سے ہراساں نہیں کیا گیا بے بنیاد الزامات پردرخواست مسترد کی جائے ۔عدالت نے درخواست گزار کی عدم موجودگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی واضح رہے کہ مسلم لیگ جیکب لائن کے علاقائی صدر صابر قریشی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ رینجرز کوہراساں کرنے سے روکا جائے۔