کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

بدھ 23 مئی 2018 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ملیر سٹی پولیس نے 11 سالہ بچی زہرا سے زیادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار ملزم عاصم اصغر کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے گزشتہ روز ملیر کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں 11 سالہ بچی کو دکان پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچایا،، متاثرہ لڑکی کے شور پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ پولیس کے حوالے کیا۔

تفتیشی افسر نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے ملزم کا 14 جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے تفتیشی کی استدعاپر ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :