چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بدھ مئی 17:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبیکا شیخ کی شہادت پر پوری قوم غم کا شکار ہے، سبیکا قوم کی بیٹی تھی جو علم حاصل کرنے کی غرض سے بیرون ملک گئی تھی، اس اندوہناک حادثے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللّہ تعالی سبیکا شیخ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔