ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد

بدھ 23 مئی 2018 17:55

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان ،اسسٹنٹ کمشنر شوکت گیلانی،تحصیلدار مال کامران خان،ایس ایچ او سٹی راجہ انصر سجاد سمیت دیگر انتظامی آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرنے اور گراں فروشوں سے عوام کو نجات دلانے کے لییء ہرجمعہ کو جمعہ بازار لگایا جائے گا جو کہ ضلعی انتظمایہ،ضلع کونسل ،بلدیہ ،تاجران کے تعاون سے لگایا جائے گا جس میں بازار سے سستی اشیاء کوردونوش،فروٹ سبزیاں وغیرہ دستیاب ہوں گے اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان ،اسسٹنٹ کمشنر شوکت گیلانی،کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی آئندہ جمعہ کو بلدیہ کے قریب خالی جگہ میں جمعہ بازر لگایا جائے گا جس میں ٹریڈ سینٹر چکوٹھی مظفرآباد سرینگر تجارت کے زریعے آنے والے سستے سامان سے اشیاء خرید کر سستے داموں فروخت کی جائیں گی عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کیا قدام کو سراہا۔

۔۔

متعلقہ عنوان :