رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل بند کی جائے‘صدر انجمن تاجران

بدھ 23 مئی 2018 17:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل بند کی جائے ۔روزے داروں کو رمضان المبارک میں خصوصی ریلف دیا جائے ۔ماہ رمضان کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لیے عظیم نعمت ہے ۔محکمہ برقیات رمضان میں لوڈشیڈنگ کو مکمل ختم کرے ۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ صاف پانی کی قلت بھی بڑا مسلہ ہے ۔

(جاری ہے)

خراب ٹیوب ویل کو جلد مرمت کر کے شہریوں کو رمضان المبارک میں صاف پانی مہیا کیا جائے ۔سخت گرمی میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے شہری تاجر سمیت ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے ۔روزے داروں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔محکمہ برقیات گریڈ سٹیشن اور دیگر لائنوں کی خرابی کی صورت میں فوری مرمتی کے لیے اقدامات اٹھائے اور شہریوں کو بجلی مہیا کرے ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجر برادری رمضان المبارک کے تقدس کا مکمل خیال رکھتے ہوئے روزے داروں کو مکمل ریلیف دیں ۔ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں ۔تاجر برادری کے حقوق کی جنگ ہم نے ہر فورم پر لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑیں گے ۔