پاکستان میں (ن)لیگی حکومت آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی قانون سازاسمبلی کو بااختیار حکومت آزاد کشمیر کو باوقار بنانے اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ‘

دو سال کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سرابراہی میں حکومت نے جو تاریخی اقداما ت اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میر اکبر خان کی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 18:02

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی قانون سازاسمبلی کو بااختیار حکومت آزاد کشمیر کو باوقار بنانے اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اورگزشتہ دو سال کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سرابراہی میں حکومت نے جو تاریخی اقداما ت اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں‘ حکومت کے ٹھوس اور عملی اقدامات کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر میں میرٹ کی بحالی بہترین طرز حکمرانی پسماندہ طبقات کا احساس محرومی ختم ہوااور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بعد وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی آزاد کشمیر کے معاملات میں بھرپور دلچسپی لینے پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں قومی سلامتی کمیٹی نے آزاد کشمیر کے آئینی ، مالیاتی اور انتظامی اختیارات کو بڑھانے کی باضابطہ منظوری پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر کے تعمیر وترقی کیلئے ستر سال تاریخ میں پہلی مرتبہ وافر مقدار میں ترقیاتی فنڈز مہیا کیے ہیںجو عوامی حکومت کی عمدہ کارکردگی ہے وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں موجودہ منتخب جمہوری حکومت نے ریاست کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حکومت پاکستان کے ساتھ جس جر ا ت مندانہ انداز میں اٹھایا ہے اس کی سترسالہ تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی کشمیر کونسل کے غیر منصفانہ اختیارات کو ختم کرنے کا معاملہ ہو آئینی حقوق کی بات ہو واٹریوزیج چارجز میں کشمیرکے حصے کا حصول ہو یا نیشنل فنانس کمیشن میں آزاد کشمیر کے مطلو بہ حصہ کی تحریک ہو،غرضیکہ تمام تصفیہ طلب مسائل پر جس موثر انداز میں موجودہ حکومت نے کشمیر کا مقدمہ وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا ہے اس کے لئے وزیراعظم اور ان کی حکومت تحسین کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک کے اندر تعمیر وترقی کا انقلاب لایااورملک کے اندر میگا پراجیکٹس شروع کیے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ایک ماڈرن اسٹیٹ بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیںآزاد کشمیر میںہماری حکومت اس مالی خودمختاری اوردستیاب وسائل کے بہترین استعمال کے ساتھ ساتھ اگلے مالی سال میں محصولات میں خاطر خواہ اضافے کے لئے ایک موثر اور جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کرے گی انہوں نے موجودہ حکومت آزاد خطہ میں بلا تخصیص ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست تصرف کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے آزادکشمیر میں گزشتہ پونے دو سالوں میں شاہرات تعلیم جنگلات صحت اور دیگر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں اور گڈ گورننس کا نتیجہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی فنڈز کا بروقت اور درست تصرف یقینی بنایا گیا ہے جسکے نتیجہ میں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے