راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان اعجاز خان نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے جج کا حلف اُٹھا لیا

بدھ مئی 18:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) راولاکوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان اعجاز خان نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے جج کا حلف اُٹھا لیا چیف جسٹس آزاد کشمیر آفتاب احمد علوی نے اُن سے حلف لیا اعجاز خان کا تعلق راولاکوٹ کے گائوں بنجونسہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

وہ آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدلیہ کے سب سے کم عمر جج ہیں جے کے ایل ایف کے چیرمین محمد صغیر خان پر وفیسر ڈاکٹر محمد صغیر خان آزاد کشمیر کے سنیئر قانون دان سردار خان ایڈووکیٹ کے فرزند امجد سردار اور راولاکوٹ کے مقامی صحافیوں منیر احمد قادری نے اعجاز خان کو مبارک دیتے توقع کی کہ وہ ایک وقت آئے گا کہ آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بن کر ریٹائرڈ ہو نگے ۔