سابق وزیر اعظم کا بیان قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ‘نا اہل وزیر اعظم اپنے گناہوں کو چھپانے کیلئے اور لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے قومی ریاستی اداروں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں

تحریک لبیک پاکستان آزاد کشمیر کے رہنمائوں عاطف الطاف، چوہدری نعیم کا مشتر کہ بیان

بدھ مئی 18:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم کا بیان قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ‘نا اہل وزیر اعظم اپنے گناہوں کو چھپانے کیلئے اور لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے قومی ریاستی اداروں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں ‘نواز شریف کے متنازعہ بیان پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کا یہ بینا قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان آزاد کشمیر کے رہنمائوں عاطف الطاف، چوہدری نعیم نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں وطن عزیز کے پاکستانیوں کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن جو پاکستان میں دہشر گردی پھیلا رہا تھا اس کے خلاف بھی کوئی بیان نہیںدیا مقبوضہ کشمیر میں ہزروں کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے نو از شریف کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلاتحریک لبیک پاکستان آزاد کشمیر کے رہنمائوں عاطف الطاف، چوہدری نعیم نے مذید کہا کہ بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کے خلاف بات کرنا نواز شریف گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں جو کہ باعث شرم ہے نواز شریف اس متنازعہ اور لغو بیان کو واپس لیں اور پوری قوم سے معافی مانگیں نواز کا اس طرح کا بیان پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔