نواز شریف نے قومی اداروںکیخلاف بیان دے کر مملکت پاکستان کے خلاف سا زش کی ہے ‘ولید عبداللہ

بدھ 23 مئی 2018 18:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سوشل میڈیاونگ کے مرکز ی جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس راجہ ولیدعبد الله نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اداروںکے خلاف بیان دے کر اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مملکت پاکستان کے خلاف سا زش کی ہے سابق وزیر اعظم کو اس نوعیت کا بیان دینے سے قبل ملک کے مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا اسے غیر ذمہ دار نہ بیان سے ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ مملکت پر بھی انگلی اٹھتی ہے نواز شریف اس وقت سکیو رٹی رس بن گے ہیں۔

مسلم کانفرنسی کارکنان نواز شریف کے ایسے بیانات کو مستر د کرتے ہیں اور بھر پور مذمت کرتے ہیں نواز شریف ایسی کرپشن کی وجہ سے بو کھلاہٹ کا شکار ہیں ۔نواز شریف نے بیان دیکر ہندوستان کی سرجیکل اسٹرئیک کی خواش پوری کی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا بیان پاکستان کو توڑنے اور گریٹر پنجاب کا راستہ ہموار کرنے کی بنیاد ہے۔ نواز لیگی رہنماء کے بیان نے میر جعفر اور میر صادق کی روحوں کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔

نواز شریف کا حالیہ بیان وطن سے غداری کا ارتکاب ہے ۔نواز لیگی قیادت وطن دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ نواز لیگ ہندوستان کی امداد سے پاکستان میں اپنا راج قائم کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ حالیہ بیان کے بعد نواز شریف کی قیادت میں چلنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔ موجودہ بیان ڈان لیکس کا تسلسل ہے۔

نواز شریف طویل عرصے سے اپنا کندھا دشمن کو پیش کرنے کے لیے تلاش میں تھے۔ نواز شریف ماضی کی تاریخ سے سبق سیکھنے کے بجائے لگتا ہے اپنی مرضی کی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم کانفرنس کو ختم کرنے واالوں کا حال دُنیا دیکھے گئی ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اقتدار سے کرپشن اور بدعنوانی کے باعث پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے آنے والے فیصلے کے بعد نااہل ہونے کے زعم میں اب ملک کے خلاف جو زہر اگلنا شروع کیا ہے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ولید عبدالله نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ایجنڈا صرف اُن کا اقتدار تھا اور وہ اس ملک میں بادشاہت قائم کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف تھے،کیا انہیں کشمیر میں بہتہ ہوا خون نظر نہیں آرہا تھا،کیا انہیں افواج پاکستان کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں بھی نظر نہیں آرہی تھیں،انہیں تو صرف کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور سجن جندال کے ساتھ ملاقاتوں اور اُن کی سازشوں کا بے نقاب ہونا پریشان کر رہا تھا۔

میاں نواز شریف نے مجیب الرحمن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ایک ایسا متنازعہ اور ملک دشمن انٹرویو دیا کہ جس سے ملک پاکستان کی سلامتی خطرے میںپڑ گئی،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کے خلاف فوری طور پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کر کے ٹرائل شروع کیا جائے اور ملک دشمن غدار کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی دوسرا شخص ایسی جرأت نہ کر سکے۔