نریندر مودی نے اپنے دورے سے قبل نمائشی طور پرسیز فائر کا اعلان کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش کی اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے اس کا نوٹس لیں ،

ہندوستان کی قابض 8لاکھ فوج رمضان المبار ک کے تقدس کو پاما ل کررہی ہے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم کی حریت رہنما زاہد صفی سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 18:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے اپنے دورے سے قبل نمائشی طور پرسیز فائر کا اعلان کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش کی اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے اس کا نوٹس لیں ،ہندوستان کی قابض 8لاکھ فوج رمضان المبار ک کے تقدس کو پاما ل کررہی ہے افطار پارٹیوں پر حملے کر کے مذہب کی توہین کررہی ہیں ،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حریت راہنما زاہد صفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حریت راہنما زاہد صفی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ،راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ ہندوستان عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست کھا چکا ہے ،اپنی شکست کو چھپانے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف ہندوستان کو جنگی مجرم قرار دے کرکٹہرے میں کھڑا کرے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی مکمل آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ۔