امریکی صدر اور شمالی کوریائی رہنما مابین ملاقات میں تاخیر کا خدشہ

امریکی شرائط پر شمالی کوریا پورا نہیں اترتا تو ملاقات نہیں ہو گی،ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ مئی 18:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جانگ سے ملاقات میں تاخیر کا خدشہ ہے،امریکی شرائط پر شمالی کوریا پورا نہیں اترتا تو ملاقات نہیں ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان کے ساتھ 12 جون کو طے شدہ ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریائی رہنما جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاملے میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن سے ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی چند ایک شرائط ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ شرائط پوری ہو جائیں گی، لیکن اگر وہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو ملاقات نہیں ہو گی۔ ٹرمپ اور کِم جونگ ان کی ملاقات سنگاپور میں ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :