ونزویلا اور امریکا مابین سفارتی تعلقات تاریخ کی بد ترین نہج پرپہنچ گئے

امریکی سفیروں کوملک بدری کے احکامات جاری،48گھٹنوں کے دوران وینزویلا چھوڑنے کا حکم

بدھ 23 مئی 2018 18:05

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ونزویلا اور امریکا مابین سفارتی تعلقات تاریخ کی بد ترین نہج پر پہنچ گئے، امریکی سفیروں کو وینزویلا سے ملک بدری کے احکامات جاری کر دئیے گئے،ٹوڈ روبنسن اور سیاسی شعبے کے سربراہ برائن نارانیوس کو اڑتالیس گھٹنوں کے دوران وینزویلا چھوڑنے کا حکم نامہ موصول ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ونزویلا اور امریکا مابین سفارتی تعلقات تاریخ کی بد ترین نہج پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے اعلی ترین امریکی سفیروں کو ملک سے نکالنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ مادورو نے ٹوڈ روبنسن اور سیاسی شعبے کے سربراہ برائن نارانیوس کو اڑتالیس گھٹنوں کے دوران وینزویلا چھوڑنے کا کہا ہے۔ مادورو نے ان دونوں پر ملکی معاملات میں دخل اندازی اور سازشیں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ امریکا کا شمار وینز ویلا کی سوشلسٹ حکومت کے شدید ترین ناقدین میں ہوتا ہے۔ واشنگٹن نے ابھی حال ہی میں کاراکس حکومت پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :