کانگو، ایبولا وائرس کے جان لیوا وار جاری،6افراد موت کی آغوش میں پہنچا دیا

ایبولا وائرس متعدی ہے جو سیال مادہ کے ذریعے منتقلی کا عمل جاری رکھتا ہے،وزارت صحت کانگو

بدھ 23 مئی 2018 18:05

برازاویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں، وائرس نے 6لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا،ایبولا وائرس متعدی ہے جو سیال مادہ کے ذریعے منتقلی کا عمل جاری رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں۔

(جاری ہے)

افریقی ملک کانگو کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں ایبولا وائرس کے سبب چھ مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو مزید افراد میں اس وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

کانگو کی وزارت صحت کے مطابق اب تک اس وائرس کے سبب 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ممکنہ طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہے۔ یہ وائرس جسمانی سیال مادوں کے ذریعے کسی ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :