اسلام آباد ہائیکورٹ ‘ساحر لودھی اور نبیل کی معافی قبول ‘عامر لیاقت کا توہین عدالت کا نوٹس واپس لیکرمعاملہ پیمرا کو بھیج دیا

ساحر لودھی آپ کو شرم آنی چاہئے ‘ آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی

بدھ مئی 18:09

اسلام آباد ہائیکورٹ ‘ساحر لودھی اور نبیل کی معافی قبول ‘عامر لیاقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ساحر لودھی اور نبیل کی معافی قبول اور عامر لیاقت کا توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہوئے معاملہ پیمرا کو بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان ٹرانسمیشن کیس کی سماعت ہوئی جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ساحر لودھی آپ کو شرم آنی چاہئے ‘ آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی آبدیدہ ہوگئے عدالت نے ساحر لودھی اور نبیل کی معافی قبول اور عامر لیاقت کا توہین عدالت کا نوٹس واپس اور معاملہ پیمرا کو بھیج دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ یہ سب پیسہ بنانے میں لگے ہیں۔