قصور عدلیہ مخالف تقاریر کیس‘ مقدمے سے اے ٹی سی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

بدھ مئی 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے قصور عدلیہ مخالف تقاریر کیس میں اے ٹی سی دفعات ختم کرنے کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں قصور عدلیہ مخالف تقاریرکیس کی سماعت ہوئی،ملزمان ایم این اے شیخ وسیم،ایم پی اے نعیم صفدرانصاری،چیئرمین ایازخان اوروائس چیئرمین احمد لطیف عدالت میں پیش ہوئے۔ملزموں کے وکلا نے مقدے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کے حوالے سے دلائل دیئے، عدالت نے ملزمان کے وکلاکی دلائل مکمل ہونے پردرخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :