انتخابات کی آمد،عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 3 جون کوکینیڈا سے پاکستان آئیں گے

بدھ مئی 18:11

انتخابات کی آمد،عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 3 جون کوکینیڈا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ مولانا طاہرالقادری نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا، ان کا کہناتھا کہ وہ 3 جون کوکینیڈا سے پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ عوامی تحریک مولانا طاہرالقادری 3 جون اتوار کے روز کینیڈا سے پاکستان آئیں گے۔ان کی آمد پر کور کمیٹی کااجلاس بلایاجائیگا جس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیاجائیگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طاہرالقادری کی جانب سے کسی بڑے اعلان کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔