ٹنڈوالہ یار ‘خسرہ کی بیماری سے 3 بچے جاں بحق‘7 بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

بدھ 23 مئی 2018 18:11

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار میں خسرہ کی بیماری کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ سات بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی تحصیل جھنڈو مری میں خسرے کی بیماری کے باعث تین بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ سات بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے۔جہنیں ٹنڈوالہ یار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہ یار جھنڈو مری کے ایکٹ پیارو لونڈ میں صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں خسرہ کی وبا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

خسرہ کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے تین بچوں نے تڑپ تڑپ کر جان دی ہے جس کی تمام تر زمینداری سندھ حکومت اور محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے۔

ساتھ یء متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ بچوں کے علاج کے لیئے ادویات بھی باہر سے لینے پڑ رہی ہے۔سول اسپتال ٹنڈوالہ یار کے ایم ایس ڈاکٹر معین اختر نے باہر سے ادویات لینے کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیوٹ میڈیکل کی ادویات لکھنے والے ڈاکٹر کو ایم ایس نے طلب کر لیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر معین اختر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈاکٹر کی کوتاہی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔