Live Updates

ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ مردان کا دورہ

بدھ 23 مئی 2018 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ مردان کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردان (مردانہ) کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ای او (میل )محمد اعجاز خان اور ڈپٹی ڈی ای او (میل) بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے ڈی ای او (میل ) کو عوام کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں بلاجھجھک ہم سے رابطہ کریں ۔ دریں اثناء انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان کے دفتر میں میٹنگ بھی کی ، جس میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کی سیکورٹی ، صفائی ستھرائی اور ضلعی دفاتر کے علاوہ مختلف موضوعات زیر بحث آئے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مردان کی انتھک محنت کو سراہا اور تمام دفاتر پر کڑی نظر رکھنے کا کہا تاکہ تمام ماتحت دفاتر میں کسی کو بھی مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :