Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے قیمتوں کی جانچ پڑتال کیلئے مردان کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

بدھ 23 مئی 2018 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے قیمتوں کی جانچ پڑتال کیلئے مردان کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور کئی دکانداروں کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر گرفتارکیا جبکہ ایک قصاب کو گوشت مہنگا فروخت کرنے پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ناجائز منافع خوری ایک قبیح عمل ہے اور اسکے خلاف ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کاروائی جاری رہیگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :