کوہاٹ شہرمیں جیل روڈ پرضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ رمضان سہولت پوائنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا

بدھ 23 مئی 2018 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کی ہدایت پر کوہاٹ شہرمیں جیل روڈ پر سٹی پوسٹ آفس کے قریب قائم کردہ رمضان سہولت پوائنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس پوائنٹ کے قیام کا مقصد عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزمرہ اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ پوائنٹ کے قیام میں ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کوہاٹ، ٹی ایم اے اور پرائیویٹ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کے مالک شہباز گل کا مکمل تعاون حاصل ہے۔رمضان پوائنٹ پر پورا مہینہ تمام اشیائے ضروریہ عوام کو رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہناتھا کہ وہ خود رمضان سہولت پوائنٹ کی نگرانی کریں گی اور دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کرنے کے علاوہ وہ عوام کو تما م اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی بھی یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :