Live Updates

عمران خان کی گڈی جتنی تیزی سے چڑھی ہے 2018کے الیکشن میں اسی طرح کٹ کر زمین پر آگرے گی ‘قمرزمان کائرہ

قوم جانتی ہے پاکستان کو ایٹمی قوت کس نے بنایا موٹرویز گوادر کس نے دیا اب کوئی جھوٹے دعوے کرکے کہے کہ قوم مان جائے گی اب وہ دن نہیں رہے

بدھ 23 مئی 2018 18:15

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے زووالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادتوں اور آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں جمہوری تسلسل چل رہا ہے ۔مریدکے تحصیل سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض آف کھنڈا کو لاہور ڈویژن کا ڈپٹی انفامیشن سیکرٹری کا تقرر نامہ اور امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری صابر بھلہ سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پنجاب ہمارا اور سارے کاسارا ہے 2018 کے انتخابات میں ثابت کردیں گے۔

پاکستان کی سب سے بڑی عوام کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے نواز ٹولہ باریاں لیکر قوم اور ملک سے وفا نہ کرسکا خدمت کے نام پر لوٹ مار کیا گیا بھوک افلاس بے روزگاری خودکشی مہنگائی بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ قوم کو ن لیگ نے تحفے دئے قوم ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی بلکہ ووٹ کے زریعے ان سے انتقام لے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا عمران خان کی گڈی جتنی تیزی سے چڑی ہے 2018 کے الیکشن میں اسی طرح کٹ کر زمین پر آگرے گی کیونکہ ان کے پاس سہانے خواب اور باتیں ہیں حقیقت کچھ بھی نہیں ۔

انہوں نے کہا قوم جانتی ہے پاکستان کو ایٹمی قوت کس نے بنایا موٹرویز گوادر کس نے دیا اب کوئی جھوٹے دعوے کرکے کہے کہ قوم مان جائے گی اب وہ دن نہیں رہے قوم جان چکی ہے ملک کو کون نقصان پہنچا رہا ہے اور کون بچا رہا ہے قوم کل بھی بھٹو کے ساتھ تھی آج بھی بھٹو کے ساتھ ہے اور عمران خان نواز شریف کی سیاست کو بلاول بھٹو کی قیادت اور آصف زرداری کی سربراہی میں 2018 میں دفن کردے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات