اوور سیز پاکستانی کا 70 لاکھ روپے مالیت کامکان غیر قانونی قبضہ سے واگزار

بدھ 23 مئی 2018 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی معاونت سے سمندر پار پاکستانی کا 70 لاکھ روپے مالیت کا مکان غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم اللہ یار نے شکایت درج کروائی کہ کرایہ دار نے ان کے چک نمبر 441 عظیم آباد ضلع وہاڑی میں واقع مکان کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور آٹھ ماہ سے کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا ،مکان خالی کروایا جائے۔

یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے دسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی وہاڑی کو بجھوائی گئی جس کے ارکان خصوصاً چیئرپرسن شہزادڈوگر کی کوششوں سے مذکورہ مکان خالی کروا کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔