کراچی ،ماہ رمضان المبار ک :گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم

490 دکانداروں کے خلاف کارروائی 57 گراں فروش جیل 6 لاکھ44 ہزار روپے جرمانہ

بدھ 23 مئی 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے مہم میں بدھ کوکارروائی کر تے ہوئے انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے گراں فروشی کے مرتکب 490 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 57 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا مہم میں کارروائی کے دوران فروٹس، سبزی ،کریانہ ، دودھ، گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا. گذشتہ روز بھی ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اس طرح گذشتہ دو روز میں مجموعی طور پر964 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی دو روز کی اس کارروائی میں92 گراں فروش کو جیل بھیجا گیا کمشنر نے کہا ہے روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میںگراں فروشی کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری رکھیں انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں ۔ ۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نر خ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں ۔ فہرستیں آویزاں نہ کر نے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت اد کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میںفون نمبر 1299 پر شکایت کرائیں ۔