پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید35ارب24کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

بدھ 23 مئی 2018 18:18

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی ،سرمایہ کاری مالیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوبھی اتار چڑھائو کے بعدتیزی رہی تاہم کے ایس100انڈیکس42700 کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،سرمایہ کاری مالیت میں مزید35ارب24کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت6.75فیصدکم جبکہ49.43فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث بدھ کو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 42676پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، توانائی،سیمنٹ اور کیمیکلزسیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس کی43000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گرپوں نے سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکاتاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس27.43پوائنٹس اضافے سے 427772.25پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی174کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،166کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں35ارب24کروڑ36لاکھ88ہزار694روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر88کھرب63ارب24کروڑ40لاکھ98ہزار985روپے ہوگئی۔بدھ کو13کروڑ13لاکھ32ہزار710شیئرزکا کاروبار ہواجومنگل کی نسبت95لاکھ13ہزار20شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت303.00روپے اضافے سی7998.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سی2170.00روپے ہوگئی۔

نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت53.49روپے کمی سی1031.51روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت19.29روپے کمی سی870.00روپے ہوگئی۔بدھ کوفیصل بینک کی سرگرمیاںایک کروڑ82لاکھ74ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 3پیسے کمی سی23.99روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں69لاکھ19ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت34پیسے کمی سی37.16روپی پر بندہوئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس5.35پوائنٹس اضافے سی20986.04پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس183.24پوائنٹس کمی سی72759.19پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس122.02پوائنٹس اضافے سے 31188.62پوائنٹس پر بندہوا۔