اے بی ڈی ولیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈی ولیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا

بدھ مئی 19:29

اے بی ڈی ولیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کرکٹ کو حیران کر دیا۔ڈی ولیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

اے بی ڈی ولیئرز نے کہاکہ میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا ،ْمیں نے اس حوالے سے طویل سوچ و بچار کی لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاؤں۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی شکریہ ادا کیا۔34 سالہ ڈی ولیئرز اپنے کرئیر کے دوران 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ڈی ولیئرز ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں 50 سے اوپر کی اوسط رکھتے ہیں۔ٹیسٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 50.66 جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں 53.50 ہے۔

متعلقہ عنوان :