سی ڈی اے نے غیر قانونی پٹرول اسٹیشن ڈیزائن کی منظوری دیدی

بدھ مئی 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی((سی ڈی اے ) نے غیر قانونی پٹرول اسٹیشن ڈیزائن کی منظوری دیدی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دستیاب دستاویز کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ دو ہزار سولہ میں سی ڈی اے نے اپنے ہی قوائد وقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوے کشمیر ہائی وے پر ایک دو منزلہ پٹرول سٹیشن تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ یہ ڈائریکٹر کا کیس نہیں تھا بلکہ انکے ماتحت عملے نے یہ سٹیشن تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق بعض سی ڈی اے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ سٹیشن آپریٹر کی غلطی نہیں تھی بلکہ کیونکہ اس نے اٹھائیس نومبر دو ہزار سولہ کو جاری کئے گئے ایک سرکاری خط میں اس دو منزلہ سٹیشن کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹر فیصل نعیم نے بھی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ دو منزلہ پٹرول سٹیشن غیر قانونی تھا اور اتھارٹی نے اس کی تعمیر منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :