Live Updates

تحریک انصاف کا 100 روزہ پلان خیالی پلائو ہے ،بیگم بیلم حسنین

بدھ 23 مئی 2018 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 100 دن کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے شیخ چیلی کا خیالی پلائو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گا لہ ضمیر فروشوں کی منڈی بن چکا ہے، عمران خان لوٹوں اور ضمیر فروشوں کے ہاتھوں بے وقوف تو بن سکتے ہیں لیکن وزیر اعظم نہیں بن سکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے ، پیپلز پارٹی اپنی ماضی کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں الیکشن جیت کر عوام کو کرپشن ، دہشت گردی،انتہا پسندی ،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ، غربت اور جہالت سمیت دیگر بے پناہ مسائل سے نجات دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقادجمہوریت اور پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے لہٰذا الیکشن کو کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہوناچاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات